کے الیکٹرک 3 دن بعد بھی شہر کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث بند بجلی بحال کرنے میں ناکام

کے الیکٹرک کا بجلی کی مستقل فراہمی کا دعویٰ جبکہ کئی علاقے بجلی بندش کے باعث مسائل کا شکار

فوٹو فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کیوجہ سے بند کی جانے والی بجلی 3 روز بعد بھی بحال نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ جا ری ہے جس کے باعث شہر میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے متعدد علاقوں میں 4 دن سے بجلی کی فراہمی بند ہے جبکہ جمعرات کو ہونے والی بارش کے بعد ایک با پھر متعدد فیڈرز متاثر ہوئے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بدن ہو گئی رات گئے تک شہرمیں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

شہریوں کو بارشوں کے دوران میں بجلی بلاتعطل فراہمی میں ایک بار پھر کے الیکٹرک ناکام ہوا، جمعرات کو ہونے والی بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی کے الیکٹرک کا ٹرانسمیشن سسٹم پورے شہر کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے۔

بارش کے باعث 170 فیڈرز بند ہوگئے بیشتر علاقوں  اور اپارٹمنٹس کے سب اسٹیشنز اور انڈرگراونڈ کیبلز میں پانی کی وجہ سے بجلی بند ہےشہر کے مختلف علاقوں معین آباد، کشمیر روڈ، سرجانی ٹاون، یوسف گوٹھ، صفورہ گوٹھ، کنیز فاطمہ سوسائٹی، مدراس چوک، نعمان اسکوائر، اسکیم 33، بلدیہ، ڈی ایچ اے، گلستان جوہر بلاک 3، گلشن اقبال، بن قاسم ، گلشن حدید، منگھو پیر، رزاق آباد، اولڈ سٹی ایریا، اردو بازار ایم اے جناح روڈ میں کئی  گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔

بجلی کی طویل بندش  گھروں میں پانی ختم ہوگیا جبکہ بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے

Load Next Story