شاہد آفریدی انسانیت کی خدمت میں بھی آگے، سیلاب متاثرین کے دل جیت لیے

شاہد خان آفریدی اور ان کے رفقا نے خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر پہنچ کر متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ایک مرتبہ پھر انسانی جذبے سے سرشار ہو کر میدان عمل میں آگئے۔

شاہد خان آفریدی دنیا بھر میں فلاحی کاموں کے حوالے سے مقبول اپنی رفاہی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی ٹیم کے ہمراہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔

شاہد خان آفریدی اور ان کے رفقا نے خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر پہنچ کر متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اور مستحقین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

شاہد خان آفریدی نے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے خاندان کے 9 افراد کو کھو دینے والے متاثرہ شخص کو دلاسہ دیا اور گلے لگا کر اظہار یکجہتی کیا۔

شاہد خان آفریدی نے سیلابی ریلے کی نظر ہو جانے والے متاثرہ مکانات کا بھی جائزہ لیا اور متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ

Load Next Story