کراچی، سہراب گوٹھ میں 22 سالہ نوجوان ندی میں ڈوب گیا، 10 گھنٹے بعد بھی ریسکیو ٹیمیں نہ پہنچیں
اہلخانہ اپنی مدد آپ کے تحت ندی میں تلاش کرنے پر مجبور ہیں
کراچی:
شہر قائد میں سہراب گوٹھ کی حسن نعمان کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 22 سالہ نوجوان رحیم اللہ ندی میں ڈوب گیا، اہلخانہ نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کیا۔
متاثرہ خاندان کے مطابق نوجوان شام 5 بجے ندی میں ڈوبا لیکن 10 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہیں پہنچیں، اہلخانہ اپنی مدد آپ کے تحت ندی میں تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔
ڈوبنے والے نوجوان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہم نے بار بار ریسکیو ٹیموں سے رابطہ کیا، لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا۔ ہمارے بھائی کو کئی گھنٹے ہو چکے ہیں، خدارا ہماری مدد کی جائے۔