سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 2 سال میں 67 کلو وزن کیسے کم کیا؟ فارمولا بتا دیا
بھارتی انفلوئنسر نے دو سال میں 67 کلو وزن کم کرکے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر رجنی گھنگھاس دو سال میں 67 کلو وزن کم کرکے اپنی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لائی ہے۔ رجنی کا وزن دو سال قبل 155 کلو تھا، تاہم مسلسل محنت اور سادہ طرز زندگی کی بدولت اب ان کا وزن 88 کلو ہو چکا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں اپنی 20ویں سالگرہ ایک نئی خود اعتمادی کیساتھ منائی ساتھ ہی اپنے اس مشکل سفر کے بارے میں بھی مداحوں کو بتایا۔