سوشل میڈیا اسٹار طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک معطل
سوشل میڈیا اسٹار اور کانٹینٹ کریئٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک معطل کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز کے باعث بےحد کم وقت میں مشہور ہونے والے سوشل میڈیا اسٹار اور کانٹینٹ کریئٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل ہونے پر ان کے مداحوں میں حیرت کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔
اس غیر متوقع اقدام کے پیچھے وجوہات کا ابھی تک کوئی واضح اعلان نہیں ہوا، جس کی وجہ سے کئی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ تاہم ایک نجی ویب سائٹ کے مطابق طلحہ احمد کا کہنا ہے کہ 13 سال عمر ہونے کے باعث ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے جبکہ ان کی اصل عمر 16 برس ہے۔
طلحہ کے چاہنے والے اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں اور یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آگے کیا ہوگا اور کیا اب طلحہ کو ایک نئے اکاؤنٹ سے ایک مرتبہ پھر فالوورز بنانے پڑیں گے۔