کراچی؛ قومی شاہراہ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، تین مکمل تباہ
اسٹیل مل موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو پانے کے بعد سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گیا، حادثے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ تین گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح اسٹیل ٹاؤن تھانے کےعلاقے اسٹیل مل موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو پانے کے بعد سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گیا۔
حادثے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں سڑک کنارے کھڑی 3 گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں اور کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ایس ایچ او کہنا تھا شبہ ہے کہ حادثہ واٹر ٹینکر کے بریک فیل یا کوئی اور ٹیکنیکل وجہ سے پیش آیا ہے، پولیس حادثے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔