کپل شرما کے شو پر فنکاروں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
مقبول بھارتی کامیڈی شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے سیٹ پر دو معروف کامیڈین فنکاروں کرشنا ابھیشیک اور کِکو شاردہ کے درمیان تلخ کلامی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دونوں فنکاروں کے مابین کسی معاملے پر تنازع اور تلخ کلامی دیکھی جا سکتی ہے، جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ان دونوں اداکاروں کے درمیان مسائل کی افواہیں گردش کر رہی تھیں اور یہ ویڈیو ان قیاس آرائیوں کو مزید بڑھا رہی ہے۔
ویڈیو میں کِکو شاردہ کرشنا سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں پہلے اپنی بات مکمل کرنی چاہیے، جبکہ کرشنا تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنازع سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اپنی آواز اونچی نہیں کرنا چاہتے۔