میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
بریٹزکے نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
میتھیو بریٹزکے مینز ون ڈے میں کیریئر کے ابتدائی چار میچز میں نصف سنچریز اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
انہوں نے گزشہ روز آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم میں جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
No man in history has fifties in each of their first four ODIs before Matthew Breetzke 🫡 pic.twitter.com/8DutpJvQLK
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 22, 2025
میتھیو بریٹزکے اپنے کیریئر کے ابتدائی چار میچز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریز کی مدد سے 378 رنز بناچکے ہیں۔
Matthew Breetzke's ODI career has taken offfff 🚀 pic.twitter.com/2NVN8UduXP
Load Next Story