وزیراعلیٰ نے تین وزرا کو سندھ کی جامعات کا پرو چانسلر مقرر کردیا
سیکریٹری بورڈز اور جامعات عباس بلوچ کی جانب سے پروچانسلرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
فوٹو: فائل
کراچی:
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے تین وزرا کو صوبے کی جامعات کا پروچانسلر مقرر کر دیا ہے۔
صوبائی سیکریٹری بورڈز اور جامعات عباس بلوچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر تعلیم سردار شاہ جنرل جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے۔
وزیر آب پاشی جام خان شورو انجنیئرنگ جامعات کے پروچانسلر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ، قانون اور پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار لا یونیورسٹی کے پروچانسلر ہوں گے۔