نیچر ٹریل رنز میں پاکستانی رنرز کی کامیابی، عطاء اللہ تارڑ کی مبارکباد

پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مشرقی افریقی ملک سےشلز میں منعقد ہونے والی نیچر ٹریل رنز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی رنرز کو مبارکباد دے دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پاکستانی رنرز وقار احمد، عمر زمان، مزمل شہزاد، انعم عذیر، نیلب کیانی، محسن اعجاز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

عطاء اللہ تارڑ کاکہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔ پاکستانی رنرز نے مشکل اور دشوار گزار پہاڑی ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر دنیا کو پیغام دیا کہ ہمارے ایتھلیٹس کسی سے کم نہیں۔

وفاقی وزیر نے خواتین رنرز بالخصوص لاہور کی انعم عذیر اور اسلام آباد کی نیلب کیانی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی محنت اور عزم سے پاکستان کا تشخص دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔

Load Next Story