نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ بنگلا دیش، اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت

نائب وزیراعظم کی ملاقات بنگلا دیش کے کامرس ایڈوائزر جناب شیخ بشیر الدین سے ملاقات ہوئی

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ بنگلا دیش کے دوران دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی اہم تجارتی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے وزیرِ تجارت بھی شریک تھے۔

نائب وزیراعظم کی ملاقات بنگلا دیش کے کامرس ایڈوائزر جناب شیخ بشیر الدین سے ملاقات میں اعلیٰ حکام اور بنگلا دیش کے سرکاری تجارتی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔

گورنر بنگلا دیش بینک، ایگزیکٹو چیئرمین بنگلا دیش انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن، چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایکٹنگ وائس چیئرمین ایکسپورٹ پروموشن بیورو شریک ہوئے۔

بنگلا دیش کے سیکریٹریز کامرس و ایوی ایشن، چیئرمین نیشنل بورڈ آف ریونیو بھی موجود تھے۔

Load Next Story