کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق
متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی
(فوٹو: فائل)
سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر جونیجو کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 50 سال کے قریب ہے جبکہ متوفی مزدور بتایا جاتا ہے جسے کام کے دوران کرنٹ لگا تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔