پرینیتی چوپڑا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
پرینیتی اور راگھو نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔
اس کیک پر درج تھا 3=1+1 ساتھ ہی شیئر کی گئی دوسری تصویر میں راگھو اور پری ایک ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔