مودی سرکار کی ناقص منصوبہ بندی اور ناکام ٹیکنالوجی سے بھارت خلائی دوڑ میں رسوا

خطے میں ٹیکنالوجی کے کھوکھلے دعوے دراصل مودی سرکار کے منصوبوں کی ناکامی اور مضحکہ خیز تجربات کا مظہر ہیں

ہندوستان کا سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم ناکام ہونے کے بعد مودی سرکار کی ناقص منصوبہ بندی و ناکام ٹیکنالوجی سے بھارت خلائی دوڑ میں رسوا ہوگیا ہے۔

بھارت کے نیوی گیشن سسٹم ’’ناوِک‘‘ کے پرانے اور ناکارہ سیٹلائٹس کی تبدیلی میں مسلسل تاخیر ہو  رہی ہے، جس کی وجہ مقامی روبیڈیم کلاک کی تیاری اور درآمدی پرزوں پر انحصار ہے۔ بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم (ISRO) کے مطابق روبیڈیم کلاک کے لیے درآمدی پرزے حاصل کرنے میں مشکلات ہیں۔

اسپیس ایپلیکیشنز سینٹر کے ڈائریکٹر نیلیش دیسائی کے مطابق روبیڈیم کلاک کی تیاری تاحال جاری ہے۔ 2013ء  سے اب تک ناوک کے 9 سیٹلائٹس لانچ ہوئے، جن میں سے 5 مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں۔ پچھلے مہینے آر ٹی آئی کے جواب میں ISRO نے 5 ناوک سیٹلائٹس مکمل ناکارہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اس وقت صرف 2 سیٹلائٹس کے کلاک فعال ہیں جب کہ باقی تمام کے کلاک ناکام ہو چکے ہیں۔

مودی سرکار کا ناوک نظام ناکارہ و ناکام ثابت ہوچکا ہے ، جس سے بھارت کی کمزوری اور رسوائی عیاں  ہوگئی ہے۔ مودی سرکار کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ نعرہ ناکام اور ٹیکنالوجی اور بیرونِ ملک پر انحصار کا عکاس ہے۔ خطے میں ٹیکنالوجی کے کھوکھلے دعوے دراصل مودی سرکار کے منصوبوں کی ناکامی اور مضحکہ خیز تجربات کا مظہر ہیں۔

Load Next Story