سپریم کورٹ نے ایوب میڈیکل کالج پر 5 لاکھ جرمانہ ختم کردیا 

سپریم کورٹ نے ایوب میڈیکل کالج کو قانون کے مطابق ڈین تقرری کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت  کی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایوب میڈیکل کالج پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ختم کردیا۔

سپریم کورٹ نے ایوب میڈیکل کالج کو قانون کے مطابق ڈین تقرری کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت  کی اور کہا کہ ڈین تقرری کے بعد قانون کے مطابق دیگر آسامیوں پر بھرتیاں کیں جائیں۔

سروس ٹریبونل نے ایوب میڈیکل کالج کو عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا،  سروس ٹریبونل نے ڈین کے عارضی چارج کے دوران بھرتیوں کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

ایوب میڈیکل کالج کے (بہوشی )ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کی تقرری کا معاملہ سروس ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا، سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔

Load Next Story