مریم نواز کی پنجاب کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری؛ ایکس پر خصوصی پیغام
فوٹو فائل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے صوبے کے عوام کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔
شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ کے ذریعے پاکستان روانہ کر دی گئی ہیں جو چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔
Next 100 buses left Shanghai port for Pakistan 2 days ago. Every district in Punjab will have state-of-the-art, electric buses by December Insha’Allah. The fare is only rupees 20. Modern, CCTV monitored, climate-controlled & comfortable buses for citizens of Punjab. pic.twitter.com/E0PBvnebEX
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 25, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کو ایک خصوصی پیغام میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر تک پنجاب کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ ان بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا تاکہ عام شہری بھی کم خرچ میں آرام دہ اور معیاری سفر کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں ایئرکنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کا نظام شامل ہے، جبکہ خواتین کو ہراسانی سے بچانے کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ الیکٹرک بسیں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مددگار ہوں گی بلکہ شہریوں کو آرام دہ اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاب کے ہر ضلع کے عوام یہ سہولت اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ سکیں گے۔