کراچی میں آئندہ 3 دن موسم  کیسا رہے گا؟ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی

سکھر بیراج میں درمیانے اور گڈو و کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، محکمہ موسمیات

کراچی:

شہر قائد میں آئندہ 3 دن کے لیے موسم کے حوالے سے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آج سے 28 اگست تک کہیں کہیں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جب کہ سمندری ہوائیں بھی مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقے آئندہ چند روز تک گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دوسری جانب سکھر بیراج میں درمیانے درجے اور گڈو اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ حکام نے صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Load Next Story