قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس: حنا ربانی کھر کا دفتر خارجہ حکام پر اظہار برہمی، بریفنگ مسترد کردی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس حنا ربانی کھر کی زیر صدرات ہوا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس حنا ربانی کھر کی زیر صدرات ہوا،  چئیر پرسن حنا ربانی کھر نے دفتر خارجہ حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور دفتر خارجہ کی بریفنگ کو مسترد کردیا۔

حنا ربانی کھر  نے کہا کہ شکریہ کے ساتھ آپ کو یہ بریف واپس کیا جارہا ہے، اگر یہ بریف دینا ہے تو اس کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے یہ تمام چیزیں اخباروں میں پڑھی ہیں، صرف لمبی انگریزی لکھی گئی ہے باقی کچھ نہیں۔

حنا ربانی کھر  نے کہا کہ 2 جملوں میں بتایا جائے کہ ایک دورے سے کیا حاصل کیا گیا،  قائمہ کمیٹی نے دفتر خارجہ کی بریفنگ کو مسترد کیا۔

حنا ربانی کھر  نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ اجلاس میں کیوں نہیں آئیں، پارلیمنٹ میں اجلاس مہینے میں ایک مرتبہ ہوتا ہے، ہم نے ایجنڈا آپ کے کہنے پر رکھا اور میٹنگ بھی آپ کے کہنے پر بلائی۔

اب سیکرٹری خارجہ کیوں نہیں آئیں، کنکٹیویٹی کا ایجنڈا آپ کے کہنے پر رکھا لیکن اس پر اتنی کم بریفنگ لائے ہیں، ممبران اپنے حلقے چھوڑ کر آئے ہیں لیکن سیکرٹری خارجہ نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ تین تین ہفتے ہم میٹنگ کو لیٹ کرتے ہیں لیکن وہ آتے نہیں، آگے سے اگر فارن سیکریٹری  موجود نہ ہوئیں تو میٹنگ کو ختم کیا جائے گا۔

Load Next Story