سوات: معمولی تلخ کلامی اور زمینی تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا  جب کہ  پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کالام اور کبل میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کالام کے علاقہ مٹلتان میں زمین کے تنازع پر 2 فریقین میں فائرنگ سے 2 افراد قتل جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ کبل کے علاقہ شلھنڈ میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا  جب کہ  پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Load Next Story