عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی ملازمین کیلئے 3 چھٹیوں کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کو 5 ستمبر بروز جمعہ، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین دن کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جائے گی۔
یہ چھٹی ہفتے اور اتوار کے سرکاری ویک اینڈ کے ساتھ مل کر طویل ویک اینڈ میں تبدیل ہو جائے گی۔
اس سے قبل حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بھی 5 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کو تین روزہ چھٹی حاصل ہوگی۔
اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست کو نظر نہ آنے کے بعد یہ طے پایا کہ ماہِ صفر 30 دن کا ہوگا، جبکہ ربیع الاول کا آغاز 25 اگست سے ہوگا۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر کو ہوگا۔
#BreakingNews UAE private sector to get 3-day paid holiday for Prophet's birthdayhttps://t.co/IOL6rcPy68 pic.twitter.com/XYB32E05QQ
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال سعودی عرب اور یو اے ای میں میلاد النبی ﷺ مختلف دنوں پر منایا جائے گا، کیونکہ سعودی عرب میں چاند ایک دن پہلے دیکھا گیا تھا۔