دیر بالامیں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران خوارج کمانڈر ساجد ہلاک

ساجد پولیس فورس سمیت سیکیورٹی فورسز کے خلاف بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث تھا

اپر دیر:

دیر بالا پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں ساجد نامی کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

دیر بالا پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساجد ہلاک ہوا، ہلاک کمانڈر کی لاش پولیس نے اپنے قبضے میں کرلی ہے، ساجد پولیس فورس سمیت سیکیورٹی فورسز کے خلاف بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ڈی پی او سید محمد بلال نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خاتمے تک علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا، فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے پر اہل علاقہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

دریں اثنا ذرائع ایلیٹ فورس کے مطابق دیربالا پاک افغان بارڈر کے قریب سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ کراس فائرنگ میں دیر ایلیٹ پولیس کا ایک جوان تاج نور سکنہ داروڑہ کوٹکس اور سی ٹی ڈی کے اہلکار افتخار احمد سکنہ پالام عشیری درہ  زخمی  ہوگئے۔

متعلقہ

Load Next Story