خطرناک بیماری کی علامت؟ ٹرمپ کے دوسرے ہاتھ پر بھی پریشان کن داغ نمایاں

صدر ٹرمپ کے ہاتھ پر نیلے اور جامنی نشان والے داغ نے ان کی صحت کو مشکوک قرار دیدیا

ٹرمپ کے ہاتھ پر نمایاں نیلا نشان – نئی بحث نے صحت کے خدشات کو مزید بڑھا دیا

79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت ایک بار پھر بحث کا مرکز بن گئی ہے ان کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ تصاویر میں صدر ٹرمپ کے بائیں ہاتھ پر بھی گہرا نیلا داغ صاف دکھائی دے رہا ہے، بالکل ویسا ہی جیسے کئی ماہ قبل ان کے دائیں ہاتھ پر بھی موجود تھا۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب وہ ورجینیا کے ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں سابق بیس بال اسٹار روجر کلیمنس اور ان کے بیٹے کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جیسے ہی کیمرہ ٹرمپ پر زوم کرتا ہے تو ان کے بائیں ہاتھ پر نمایاں سیاہ دھبہ سب کو چونکا دیتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے اس نئی تشویش کی تردید نہیں کی بلکہ ہمیشہ کی طرح مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ عوام سے روزانہ سب سے زیادہ ملاقاتیں اور ہاتھ ملاتے ہیں، جس سے معمولی خراشیں یا جلن ہو سکتی ہیں۔

تاہم ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ "ہینڈ شیک تھیوری" سے بڑھ کر معاملہ ہے خاص طور پر جب کچھ ماہ قبل وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی تھی کہ صدر کو Chronic Venous Insufficiency (CVI) یعنی رگوں کی کمزوری کی بیماری لاحق ہے، جو عمر رسیدہ افراد میں خون کی روانی متاثر کرتی ہے۔

مزید سنسنی اس وقت پھیلی جب ان کے حالیہ دورہ الاسکا میں صدر ٹرمپ کی سوجی ہوئی ٹانگوں اور موٹے ٹخنوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی تھی اور روسی صدر پوٹن کے ساتھ کھینچی گئی تصویر میں یہ فرق اور بھی نمایاں نظر آیا۔

79 سالہ ٹرمپ مسلسل اپنے ہاتھ پر میک اپ لگا کر داغ چھپانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں، مگر اس بار کیمرے نے وہ پردہ بھی چاک کر دیا ہے۔ صدر اب تک اپنی صحت پر کوئی براہِ راست بیان دینے سے گریزاں ہیں، جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ رہی ہیں۔

تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ عمر رسیدگی کی اُس بیماری میں مبتلا ہے جس میں کھال پتلی ہوجاتی ہے اور معمولی ٹکراؤ سے جسم پر نیلے یا جامنی نشان پڑجاتے ہیں جو خود بخود ختم بھی ہوجاتے ہیں۔

 

 

Load Next Story