بھارت کی طرف چھوڑے گئے پانی کیوجہ سے سیلاب کا خطرہ، وزیراعظم نے اہم ہدایت جاری کردی

وزیراعظم کی وفاقی وزرا، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک August 26, 2025
فوٹو فائل

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چناب، راوی اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام اداروں بالخصوص این ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے دریا میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کا بھاؤ تیز اور بلند ہوگیا جس کے تحت سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، شدید سیلاب کا خطرہ

اس خطرے کے پیش نظر وزیرِ اعظم نے وفاقی وزرا کو اپنے متعلقہ حلقوں میں جانے کی ہدایت اور موقع پر موجود رہ کر انخلا، ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیالکوٹ میں بارش نے تباہی مچادی، 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ، مزید جاری رہنے کا امکان

وزیرِ اعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم اے سے رابطے اور مکمل معاونت ساتھ متعلقہ علاقوں میں لوگوں کو پیشگی کی اطلاع اور خطرے سے دوچار علاقے کے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امدادی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اداروں کے آپس کے روابط بڑھائے جائیں، دریائی گزرگاہوں کے کنارے آباد افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے عمل کو مزید موثر اور تیز بنایا جائے۔

مقبول خبریں