بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ: 7 سیمی فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا

پہلی سہ روزہ بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ میں 7 سیمی فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا

پہلی سہ روزہ بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ میں 7 سیمی فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا۔

کے پی ٹی اسپورٹس کمپلکس میں جاری چیمپئن شپ کے مینز ایونٹس میں خیبر پختون خوا کے امان اللہ نے آزاد جموں و کشمیر کے احتشام سلیم،خیبر پختون خوا ہی کے زبیرنے سندھ کے مجاہد اوربلوچستان کے رفیع اللہ نے سندھ کے فقیرمحمد کو ہرا کرفائنل میں جگہ بنالی۔

خواتین کے سیمی فائنلز میں پنجاب کی عظمیٰ خرم نے خیبرپختون خواہ کی حرا،سندھ کی شہلا نے پنجاب کی تحریم اور بلوچستان کی کبریٰ نے سندھ کی رضوانہ کوشکست دےدی۔

Load Next Story