بھارتی فٹبال فیڈریشن پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارت کو قوانین پرعمل در آمد یقینی بنانے کا انتباہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر فیفا حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
فیفا نے نوٹس میں معاملات کی درستگی کے لیے 30 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
FIFA BAN LOOMING ON INDIA. 🇮🇳
FIFA-AFC have given deadline of 30 October to adopt constitution, which if not done can lead to ban. pic.twitter.com/DPCHzW29dB— IFTWC - Indian Football (@IFTWC) August 27, 2025
نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ حکومتی مداخلت سے دوری کے ساتھ فیفا قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔
فیفا نے خبردار کیا ہے کہ آئین پرعمل نہ کرنے کی صورت میں معطلی اور پابندیاں لگ سکتی ہیں۔