مرزا عرفان بیگ پرائم منسٹر معائنہ کمیشن کے ممبر مقرر

ڈاکٹر کاشف کی وزارت صحت میں تعیناتی ، کاشف نبی کی خدمات سندھ کے سپرد

اسلام آباد:

وزیر اعظم نے مرزا محمد عرفان بیگ کو 12 اکتوبر سے 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر پر ائم منسٹر معائنہ کمیشن کا ممبر مقرر کر دیا۔ 

ڈاکٹر کاشف حسین اوورسیز سے وزارت صحت میں اہم پوزیشن پر تعینات ، عبدالقادر ( پی اے ایس ۔ گریڈ 19 ) بلوچستان سے خیبرپختونخوا ٹرانسفر، تقرر کے منتظر کاشف نبی (پی اے ایس۔ گریڈ 18) کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد، گلگت بلتستان میں تعینات آصف نواز ((پی اے ایس۔ گریڈ 18)) پروونشل کوارڈینٹر برائے ای فور ایچ پروگرام پنجاب پراجیکٹ تعینات، سیکشن افسر نثار عظمت کا اسٹیبلشمنٹ سے ہاؤسنگ ڈویژن، مینجرHBFC اکرام اللہ خان سیکشن افسر خزانہ ڈویژن، اکاؤنٹس افسر، نجکاری کمیشن سہیل احمد سیکشن افسر وزارتِ منصوبہ بندی، سیکشن افسر علی حسنین کا وزارتِ منصوبہ بندی سے CDA تبادلہ کر دیا گیا۔

Load Next Story