مشہور ہالی ووڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار
ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔
اداکارہ اینی ہتھاوے نیویارک میں اپنی آنے والی نئی فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔
اداکارہ کی سیڑھیوں سے گرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم گرنے کے فوری بعد اینی ہتھاوے فوری اٹھ گئیں اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔