صدر مملکت نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی بل 2025ء کی منظوری دیدی
صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اس منظوری کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے، جس نے سرحد پار تجارت اور آمدورفت کو سہل بنانے کے لیے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی ہے۔
President Asif Ali Zardari has assented to the Pakistan Land Port Authority Bill, 2025. With this approval, Pakistan becomes the 3rd country in South Asia, after India & Bangladesh, to establish a Land Port Authority for facilitating trade & movement across borders.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 30, 2025
اس سے قبل بھارت اور بنگلا دیش یہ قدم اٹھا چکے ہیں۔