ایشا دیول کے سابق شوہر نے پھر سے گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا

ایشا اور بھرت کی 2012 میں پسند کی شادی ہوئی تھی

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر اور ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کے سابق شوہر نے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشا دیول کے سابق شوہر بزنس مین بھرت تختانی نے ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

بھرت تختانی نے سوشل میڈیا پر اپنی گرل فرینڈ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا اور تصدیق کی کہ وہ ایک نئے رشتے میں جڑ چکے ہیں۔ 

دوسری جانب ایشا دیول بھرت تختانی سے طلاق کے بعد تاحال سنگل ہیں۔ ایشا اور بھرت کی 2012 میں پسند کی شادی ہوئی تھی ان کے 2 بچے بھی ہیں تاہم 2024 میں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں۔ 

Load Next Story