باجوڑ میں دہشت گردوں کا تھانے پر ڈرون حملہ، اے ایس آئی سمیت 2 زخمی

اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد حبیب اور ایک شہر نجیب اللہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتہ کے دن دوپہر چار بجے تھانہ لوئی ماموند پر خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملہ ہوا جس کے ذریعے تھانے کے صحن پر بم گرایا گیا۔

ڈرون دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد حبیب اور ایک سویلین نجیب اللہ ولد محمد زمین سکنہ لغڑئی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

 اس کے علاؤہ گزشتہ رات گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

گزشتہ رات کو تحصیل لوئی ماموند کے علاقے گوہاٹی میں آبادی  پر ماٹر گولہ لگنے سے ایک شخص شاکر اللہ شہید جبکہ ایک شخص نیاز محمد زخمی ہوگئے۔

زخمی کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید شاکیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دوسرے جانب تحصیل لوئی ماموند کے مختلف علاقوں غاخی، نختر اور  گواٹی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔

Load Next Story