وزیراعظم کی قدرتی آفات سے نمٹنےکے لیےچین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت 

شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Load Next Story