واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کا لاہور قلندرز کیساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان
واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا۔
دو پیشہ ور کرکٹ کلبوں کے درمیان ایک مشترکہ عالمی منصوبے کی تشکیل کرتے ہوئے طویل المدتی اسٹریٹجک وژن تیار کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جو برطانیہ میں برمنگھم اور واروکشائر جبکہ پاکستان میں لاہور میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔
Lahore Qalandars 🤝 Warwickshire CCC
Through our partnerships, we will; Strengthen performance on the field, create pathways to identify and nurture talent and use cricket to uplift communities in Lahore, Warwickshire and Birmingham. Expanding our global reach to unlock new… pic.twitter.com/2R5txjGPZT— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) August 31, 2025
لاہور قلندرز کے مالک اور سی او او سمین رانا نے واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ اس شراکت داری کو لاہور قلندرز کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فلسفہ ہمیشہ حدود سے باہر سوچنا رہا ہے، اور یہ اس سفر کا ایک اور قدم ہے۔
سمین رانا نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ساتھ مل کر پیشہ ورانہ کارکردگی کو بلند کرنا اور نئی راہیں کھولنا ہے۔
انہوں نے مزید کہایہ تعاون صرف کرکٹ کے بارے میں نہیں ہے، یہ مشترکہ تعمیر کے بارے میں ہے۔
PRESS RELEASE: Warwickshire CCC & Lahore Qalandars Forge Strategic Cricket Partnership: https://t.co/XALnQFdnnQ pic.twitter.com/FJELSuAMm0