ماورا حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا

ماورا حسین اور امیر گیلانی فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے

پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین کا حمل سے متعلق قیاس آرائیوں پر ردعمل سامنے آگیا۔

حال ہی میں ساتھی اداکار امیر گیلانی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ماورا حسین کے حمل سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں جس پر اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے اس خبر کی تردید کردی ہے۔ 

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تقریب سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ اس وقت شوہر کیساتھ محبت بھرے لمحات کا لُطف اُٹھا رہی ہوں آپ لوگ افواہوں پر یقین نہ کریں اور اسے آگے شیئر نہ کریں۔ 

یاد رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کی شادی کی تصاویر پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی وائرل ہوئی تھیں جہاں ان کے بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں۔ 

 

 

Load Next Story