جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز؛ یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج

یونس قدوائی نے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی تھی

فائل: فوٹو

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیسز میں صدر آصف علی زرداری کے شریک ملزم یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے یونس قدوائی کی ریڈ وارنٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

کیس کال ہونے پر یونس قدوائی کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا تاہم نیب اسپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے یونس قدوائی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

واضح رہے کہ یونس قدوائی نے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Load Next Story