بیجنگ: وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات، پیوٹن کا سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی صدر نے سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں جہاں بیجنگ میں ان کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی، ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی تجارت میں اضافے سمیت، پاکستان میں سیلاب اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
روسی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلاب سے مالی وجانی نقصان پر افسوس ہوا، اس وقت قدرتی آفت کاسامنا ہے۔
ولادی میر پیوٹن نے شہباز شریف کو ماسکو میں ہونے والی ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
وزیراعظم نے پاک روس تعلقات میں اضافے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ روس سے تعلقات میں مزید بہتری چاہتے ہیں، دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔