جرمن سفیر آیا ہے تو تم بس غلاموں کی طرح سوچنا، علی امین گنڈاپور نے اپنے اسسٹنٹ کی بے عزتی کردی

علی امین گنڈا پور کی گفتگو پر پی اے شرمندہ ہو گئے جبکہ وہ پارٹی اور تحریک سے متعلق گفتگو کرتے رہے

فوٹو: فائل

پشاور:

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے پیغام پر اپنے اسسٹنٹ (پی اے) کی بے عزتی کر دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے پی اے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں پی اے کہتا ہے کہ سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا تم بس غلاموں کی طرح سوچنا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سوچتے ہو کہ فوری بھاگوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہوئے ہیں سفیر تھوڑا انتظار کر لے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی گفتگو پر پی اے شرمندہ ہو گئے جبکہ علی امین گنڈا پور پارٹی اور تحریک سے متعلق گفتگو کرتے رہے۔

Load Next Story