کراچی میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 4 افراد زخمی ہوگئے

زخمیوں کا طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ رجب زخمی ہوگیا، سرجانی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی عبداللہ موڑ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں فائرنگ سے 26 سالہ سجاد زخمی ہوگیا ، چھیپا حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ نوجوان کو گولی کمر پر لگی تھی ۔

Load Next Story