سندھ کے دریا اور بیراجوں میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری

تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، محکمہ اطلاعات سندھ

کراچی:

صوبے میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ اطلاعات سندھ کے صوبائی رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے، تاہم متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 358,201 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 342,976 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 280,850 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 231,500 کیوسک ہے۔

اسی طرح کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم میں 266,804 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں 237,999 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔

مزید برآں محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 399,020 کیوسک ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ پنجند میں پانی کی آمد 182,107 اور اخراج 169,207 کیوسک ہے۔

تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور صورتحال فی الحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

Load Next Story