محبوبہ کا فون مسلسل مصروف، لڑکے نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی
بھارت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف ملنے پر پورے گاؤں کی بجلی بند کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا اپنی محبوبہ سے بات نہ کر پانے پر شدید ناراض تھا۔ جب اس نے کئی بار کوشش کے باوجود کال نہیں ملائی تو غصے میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور مین سپلائی کاٹ دی، جس کے بعد پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب گیا۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کو کھمبے پر چڑھ کر بجلی کاٹتے اور غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
نیکسٹ لیول ناراضگی، بھارت میں ایک ناراض عاشق نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی، وجہ محبوبہ کا فون بزی جا رہا تھا، ویڈیو وائرل۔۔!! pic.twitter.com/USbKdw2E0y
ابھی تک لڑکے یا لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاہم واقعہ نے بھارتی سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین اسے "عشق کی پاگل پن کی انتہا" قرار دے رہے ہیں تو کچھ نے اسے غیر ذمہ دارانہ عمل کہا ہے۔