پانی کی سطح بلند ہونے پر سلمی ڈیم کا مرکزی اسپل وے کھول دیا گیا
سملی ڈیم کا پانی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کی سطح 2315.45 فٹ تک پہنچ گیا تھا
اسلام آباد:
اسلام آباد اور راولپنڈی سے 30 کلو میٹر دور سلمی ڈیم کا مرکزی اسپل وے پانی کی سطح بلند ہونے ہر کھول دیا گیا۔
سملی ڈیم کا پانی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کی سطح 2315.45 فٹ تک پہنچ گیا تھا، دوپہر 1 بجے اس کے مرکزی اسپل وے کا ایک گیٹ 2 فٹ تک کھولا گیا۔
پانی کا اخراج تقریباً 1700 کیوسک ہوگا، جو اس کی زیادہ سے زیادہ اخراج کی صلاحیت کا صرف 4 فیصد ہے۔
دریائے سواں کی قریبی آبادیاں حفاظتی انتظامات رکھیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ علاقہ مکین کو ٹیلی فون اور سائرن کے ذریعے بھی انتباہ کیا گیا ہے۔