چچا کی خراٹوں سے تنگ آکر بھتیجے نے انتہائی قدم اٹھا لیا، جان کر دنگ رہ جائیں گے

یہ کیس جاپان میں سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث ہے

جاپان میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بھتیجے نے چچا کے خراٹوں سے تنگ آکر چچا کو ہی زہر دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں 18 سال طالب علم نے اپنے چچا کو محض اس لیے زہر دے دیا کیونکہ وہ خراٹے لیتے تھے اور یہ عادت اسے شدید ناگوار گزرتی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق نوجوان نے خراٹوں سے تنگ آکر اپنے چچا کے سوپ میں زہریلا مواد ملایا۔ چچا کی حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد زہر دینے کی تصدیق ہوئی۔

فوری علاج کی بدولت چچا کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے تاہم نوجوان کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کی کوشش کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ کیس جاپان میں سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث ہے کیونکہ محض خراٹوں جیسی عام عادت پر اتنا سنگین قدم اٹھانا ناقابلِ یقین سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story