خانپور ڈیم بھر گیا، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ خانپور ڈیم میں اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہارو دریا پر واقع خانپور ڈیم کا لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ گیا ہے، خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش1982فٹ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آج شام 5 بجے اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپل ویز کھلنے کے باعث ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے اور ہارو دریا کے نزدیک آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
خانپور ڈیم کا لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش1982فٹ ہے۔آج شام 5 بجے سپل وے کھولنےکا فیصلہ ۔سپل ویز کھلنے کے باعث ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع۔ آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ pic.twitter.com/Lwo2aZLlLL