سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان، کیرتھر و سلیمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ

شدید بارشوں کے باعث نچلے ساحلی اضلاع میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شہری سیلاب اور کیرتھر و سلیمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 7 تا 10 ستمبر کے دوران جنوب مشرقی سندھ کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارشوں کا امکان، جس کے باعث نچلے ساحلی اضلاع میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔

بارشوں کی وجہ سے کیرتھر رینجز، بلوچستان میں لسبیلہ اور خضدار کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔

بھارت کے گجرات راجستھان سرحد پر موجود بارشوں کا سسٹم اب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے، سسٹم سندھ، ملحقہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔ اور بارشیں 10 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہیں۔

اسکے علاؤہ کوہ سلیمان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارشوں کا امکان جو ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھا سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ عوام ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔

Load Next Story