کراچی، خواجہ اجمیر نگری میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق
ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے
کراچی:
شہر قائد کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے رشید آباد کچی آبادی مدینہ مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گی۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والےبچے کی شناخت 18 سالہ مستقیم ولد سعید اللہ کے نام سے کی گئی۔
ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے ۔