روبی انعم نے مشہور ہونے کیلئے ساتھی اداکاراؤں پر تنقید کی، اسما عباس
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ تھیٹر کی اداکارہ روبی انعم نے شہرت کیلئے لاہور کے تھیٹر اور آرٹسٹ کو بدنام کیا ہے۔
حال ہی میں اسما عباس ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساتھی فنکاروہ روبی انعم کے ان کے اور ان کی بڑی بہن بشریٰ انصاری سے متعلق تنقیدی تبصرے پر ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے سب نے کہا کہ روبی انعم کی بات پر ردعمل دیں مگر ہم نے جواب نہیں دیا کیونکہ شاید روبی انعم جو حاصل کرنا چاہتی تھیں وہ نہیں کر سکیں اس لئے انہوں نے سوچا کہ کچھ ایسا کہہ دوں جس کی وجہ سے وائرل ہو جاؤں اور شہرت ملے۔