دھونی کی بالی ووڈ میں انٹری؟ دھواں دار ٹیزر نے مداحوں کا دل جیت لیا

اس پوسٹ کے کیپش میں مادھون نے لکھا ’ایک مشن اور 2 فائٹرز‘۔

سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، اس ٹیزر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

یہ ٹیزر بالی ووڈ اداکار آر مادھون کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

 سابق کپتان دھونی اور اداکار مادھون اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی وردی  پر بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جیسے دونوں کسی مشن پر نکلے ہوں۔

دھونی اور مادھون نے بھاری اسلحہ بھی اٹھا رکھا ہے اور وہ کسی گینگ کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کر رہے ہیں جس سے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ کسی فلم کا ٹیزر ہے۔

اس پوسٹ کے کیپش میں مادھون نے لکھا ’ایک مشن اور 2 فائٹرز‘۔ تاہم آر مادھون نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کوئی ویب سیریز ہے، فلم ہے یا کوئی اشتہار۔ 

اس ٹیزر کے منظر عام پر آنے کے بعد دھونی کے مداح چہ مگوئیاں کررہے ہیں کہ وہ اب فلموں کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔

 

Load Next Story