ڈیٹا لیک سے متعلق ایکسپریس نیوز کی خبر پر پی ٹی اے کا نوٹس

یہ معلومات موبائل آپریٹرز سے نہیں غیرقانونی ویب سائٹس یا ایپ سے ہوئیں، پی ٹی اے

اسلام آباد:

ڈیٹا لیک کی خبر پر پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین کی معلومات موبائل آپریٹرز سے نہیں غیرقانونی ویب سائٹس اور ایپس سے لیک ہوئیں۔

ڈیٹا لیک کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کی خبر پر پی ٹی اے نے بھی نوٹس لے لیا، پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ڈیٹا لیکس کے معاملے کا ابتدائی جائزہ لیا گیا ہے، صارفین کے شناختی کارڈ، خاندان کی تفصیلات، سفرکی معلومات وغیرہ کی لیک شدہ تفصیلات مختلف ذرائع سے جمع کی گئیں، ابتدائی جائزے میں سامنے آیا ہے کہ یہ معلومات موبائل آپریٹرز سے لیک نہیں ہوئیں۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ لائسنس یافتہ موبائل آپریٹرز کے آڈٹ میں ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے، لائسنس یافتہ باڈیز سے یہ ڈیٹا لیک نہیں ہوا، غیرقانونی ویب سائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہتا ہے، اس کریک ڈاؤن کے دوران اب تک شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والی 1372 ویب سائٹس اور ایپس کو بند کیا گیا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story