کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارشیں ہوئیں

کراچی:

شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 37.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی دوسرے نمبر پر نارتھ کراچی رہا جہاں 29 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارشیں ہوئیں، منگل کو سب سے زیادہ بارش گلشن معمار (جامعتہ الرشید) میں 37.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 37.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، نارتھ کراچی 29 ملی میٹر، کورنگی میں 23.6 ملی میٹر، ناظم آباد میں 21ملی میٹر، سعدی ٹاؤن 18.1ملی میٹر، گلشن حدید، پی اے ایف بیس فیصل اور پی اے ایف بیس مسرور پر 15 ملی میٹر، اورنگی ٹاون، کیماڑی میں 14ملی میٹر، اولڈ ائیرپورٹ 12.9، یونیورسٹی روڈ 10.2 پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

جناح ٹرمینل پر 8.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، سب سے کم بارش ڈی ایچ اے فیز میں 2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

Load Next Story