میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کو کلیئر قرار دے دیا
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کرنے کے بعد کراچی کو کلیئر قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مرکزی سڑکیں کھول دی گئی ہیں اور شہر میں زندگی معمول پر آ رہی ہے۔
میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے متحرک ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مشینری فراہم کر دی گئی ہے اور نکاسیِ آب کا کام تیزی سے جاری ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں لیاری ندی میں اتنا پانی کبھی نہیں دیکھا تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ شہر کی تمام بڑی شاہراہیں کلیئر کر دی گئی ہیں، صرف لیاری ندی کے اطراف کچھ مقامات پر پانی موجود ہے جس پر مسلسل کام ہو رہا ہے۔