سرحد پر غیرقانونی کراسنگ کے دوران ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 6 افغان تارکین وطن ہلاک

ایرانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ سیستان میں 40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا ہے

غیرقانونی طورپربارڈرکراسنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے6افغان تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے تمام ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن اور باڈر کراسنگ کے حوالےسےانتہائی سخت قوانین موجودہیں ۔ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن حال وش کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرحدکوپارکرنےکی کوشش میں افغان تارکین وطن پر ایرانی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی، جس سے 6 افغان تارکینِ وطن ہلاک اورمتعددشدید زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب افغان تارکین وطن نے سرحدعبور کرنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ سیستان میں 40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا ہے۔ ایرانی سکیورٹی فورسز نے تقریباً 120افغان تارکین وطن پر گولیاں چلائیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال بھی ایرانی سرحدی علاقے میں 300 سے زائد افغان تارکین وطن پرفائرنگ کی گئی تھی، جس سے متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Load Next Story